Chat Pattay Fish Tukray Tips in Urdu - Chat Pattay Fish Tukray Totkay - Tip No. 1145

Urdu Totkay Chat Pattay Fish Tukray چٹ پٹے فش ٹکڑے (Tip No. 1145) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fillet Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chat Pattay Fish Tukray Recipe In Urdu

چٹ پٹے فش ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1145

اجزا:
مچھلی ایک کلو گرام
انڈے تین عدد
ادرک دس گرام
نشاستہ ایک بڑا چمچ
سرکہ پانچ چمچ
چینی پانچ چمچ
اجینو موتو نصف چمچ
اجوائن ایک چمچ
سیامرچیں ایک چھوٹا چمچ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی صاف کر کے حسب منشاء چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ ادرک چھیل کر باریک کچل لیں۔ ایک بڑے پیالی میں انڈے پھینٹ کر تھوڑا سا اجینو موتو شامل کر یں اور الگ کر لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں ایک کپ پانی ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ اس میں نشاستہ مکس کریں ۔ہلکی آنچ پرمکس کرتے ہوئے اس میں چینی ملائیں اور تھوڑی دیر کے بعد برتن کو آگ سے اتار لیں ۔ مچھلی کے صاف ٹکڑوں پر سرکہ میں کچلا ہوا ادرک اجوائن اجینو موتو اور پسی ہوئی سیاہ مرچیں اچھی طرح مکس کر کے لگائیں اور آدھ گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں ۔ پھر ان ٹکڑوں پر نشاستے والا آمیزہ اچھی طرح لگائیں ۔ اب ایک گھلی منہ والے برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔گھی بہت گرم ہو جائے تو مچھلی کے ٹکڑے پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو ڈبو کر تلتے جائیں ۔ کفیگر کے ساتھ الٹ پلٹ کرتے ہوئے پکائیں۔ پھر ان ٹکڑوں کو احتیاط کے ساتھ باہر نکال لیں اور پلیٹ میں ٹشو پیپر رکھ کر اور مچھلی کے چٹ پٹے ٹکڑے سجائیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Fillet Fish