Chatkharay Dar Seekh Boti Kabab Tips in Urdu - Chatkharay Dar Seekh Boti Kabab Totkay - Tip No. 2220

Urdu Totkay Chatkharay Dar Seekh Boti Kabab چٹخارے دار سیخ بوٹی کباب (Tip No. 2220) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatkharay Dar Seekh Boti Kabab Recipe In Urdu

چٹخارے دار سیخ بوٹی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2220

اشیاء:
روکھے گوشت کی بوٹیاں تقریباً ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
دہی پاؤ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
کچا پپیتا(پسا ہوا) دو چمچ
سفید زیرہ ایک چمچ
سرخ مرچ تین چمچ
نمک حسب ذائقہ
گھی یا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر اس کا پانی ہاتھ سے نکال دیں پھر کسی چھلنی میں ڈال کر پانی نچڑنے کے لئے رکھ دیں۔ ادرک اور پپیتے کو باریک پیس لیں۔ اب اس میں نمک ملا کر گوشت پر لگا دیں پھر اس گوشت کو ڈیڑھ تادو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب پیاز، سفید زیرہ، کالی مرچ اور گرم مصالحے کو ملا لیں۔ اب یہ تمام آمیزہ گوشت کے ٹکڑوں میں اچھی طرح دونوں ہاتھوں کی مدد سے ملا دیں۔ انگیٹھی میں کوئلے دہکائیں اور سیخوں میں گوشت کی بوٹیاں لگا ئیں اور ہلکی آنچ پر سینک لیں۔ مزے دار بوٹی کباب تیار ہیں۔ ڈش میں نکال کرگارنش کر یں اور دہی کے رائتے یا انار دانے کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab