Chatni Bharay Shami Kabab Tips in Urdu - Chatni Bharay Shami Kabab Totkay

چٹنی بھرے شامی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chatni Bharay Shami Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
چنے کی دال 125گرام
آلو 375گرام
کالی مرچ تین گرم
لونگ تین گرم
انار دانہ تیس گرام
دھنیا سبز ایک گٹھی
دار چینی تین گرم
دھنیا سبز ایک گٹھی
پودینہ ایک گٹھی
کچا آم ایک عدد
سبز مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
پیاز 125گرام
لہسن آٹھ جوے
انڈے تین عدد
ادرک تیس گرام
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
دال ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں پھر دال اور قیمہ دھو کر ایک دیگچی میں ڈال دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ دال اور قیمہ ڈوب جائیں اس میں نمک ذراسی سرخ مرچ اور لہسن بھی ڈال دیں جب دال گل جائے تو پانی خشک کر کے اتار لیں سل پر باریک پیس لیں۔ آلو ابال لیں اور چھیل کر سل پر باریک پیس لیں اب ایک پیاز کاٹ لیں ۔انار دانہ صاف کر کے دھو لیں ہرا دھنیا اور پودینہ صاف کر کے علیحدہ علیحدہ رکھ لیں۔ سل پر پہلے انار دانہ باریک پیس لیں۔ اب اس میں پیاز، دھنیا ،پودینہ ،ہری مرچ، نمک ،سرخ مرچ، آم سب کچھ ڈال کر باریک چٹنی بغیر پانی کے بنا لیں۔ پسے ہوئے قیمے میں گرم مصالحہ، ادرک پیس کر ملا دیں نمک سرخ مرچ بھی حسب پسند ملا لیں اس کو اچھی طرح گوندھ لیں تاکہ ایک سا ہو جائے اب ایک فرائی پین چولہے پر رکھ کر اس میں گھی ڈال لیں شامی کباب کے لئے ٹکیاں بنائیں ہر قیمے کی تکیہ میں ایک چھوٹی سی ٹکیہ آلوؤں کی اور اس میں ایک چھوٹی سی گولی چٹنی کی بنا کر رکھ لیں اب اس کے کنارے اندر کو موڑ کر ٹکیوں کے منہ کے اوپر کر دیں۔ تینوں انڈے توڑ کر خوب پھینٹ لیں اور یہ کباب انڈے میں بھگو بھگو کر فرائی پین میں ڈالتے جائیں سرخ ہونے پر نکال لیں پیش کر تے وقت ڈش میں سلاد کے پتے دیسی مولی انگریزی مولی اور ٹماٹر سجا دیں نہایت ہی لذیذ کباب بنیں گے۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید