Chatni Aam Seven Tips in Urdu - Chatni Aam Seven Totkay - Tip No. 1263

Urdu Totkay Chatni Aam Seven چٹنی آم (Tip No. 1263) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatni Aam Seven Recipe In Urdu

چٹنی آم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1263

آم دو کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
چھوہارے ایک پاؤ
کلونجی ایک چھٹانک
کشمش آدھا پاؤ
سرخ مرچ بیس گرام(پسی ہوئی)
سرکہ ایک کلو گرام
نمک آدھا چھٹانک(پسا ہوا)
ترکیب:
آموں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں اور ان کو چھیل کر انکی پھانکیں کاٹ لی جائیں اور پھر چھوہاروں کی گٹھلی نکال کر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لئے جائیں اور ان ٹکڑوں کو معہ کشمش گرم پانی سے دھو کر ہو امیں پھیلا کرخشک کر لیا جائے ۔ آم کی پھانکیں کوٹ کر نرم کر لی جائیں اور پھر ان تمام اشیا ء کو مصالحہ سمیت چینی سرکہ میں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ آموں کا پانی ختم ہو جائے۔ اور ساتھ ہی چھوہارے بھی اچھی طرح سے گل جائیں۔ چٹنی قوام پر آجائے اورپھر اس کے بعد ٹھنڈی کر کے برتن میں محفوظ کر لی جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ تریب چٹنی ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba