Chat Pata Murgh Tips in Urdu - Chat Pata Murgh Totkay - Tip No. 1116

Urdu Totkay Chat Pata Murgh چٹ پٹا مرغ (Tip No. 1116) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chat Pata Murgh Recipe In Urdu

چٹ پٹا مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1116

اجزاء:
مرغ کا گوشت 500گرام
پیاز 125گرام
ادرک 25 گرام
ٹماٹر 100گرام
چینی 2 چمچ
اچار سویا بین 3چمچ
سیاہ مرچیں گرام
اجینوموتو گرام
لہسن چار جوئے
سرکہ نصف کپ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
لہسن ،پیاز، ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹر ابال کر چھلکے اتار یں اور گودا نکال کر الگ رکھ لیں ۔ گوشت اچھی طرح صاف کر کے ایک ایک انچ سائز کے ٹکڑے کر لیں۔ اس گوشت کودھو کر خشک کر لیں اور اس میں ایک چمچ سویا بین کا اچار سرکہ تھوڑا سا اجینو موتو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے ساتھ ہی گوشت میں لہسن ،پیاز اور ادرک بھی ملا دیں اور آدھ گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر بھونیں درمیانی آنچ پر دس منٹ پکانے کے بعد ٹماٹر کا گودا، سیاہ مرچیں اور چینی ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور مزید دس منٹ تک پکائیں اور اتار نے سے پہلے باقی بچا ہوا سویا بین کا اچار ڈال کرکفیگر کے ساتھ ہلائیں اور پھر چولحے سے اتار کر گہری ڈش میں نکال لیں چٹ پٹے مرغ کی نہایت لذیز ڈش تیار ہے۔

More From Chinese Food