Chatpati Bhindi Chanay Ki Daal Kay Saath Tips in Urdu - Chatpati Bhindi Chanay Ki Daal Kay Saath Totkay - Tip No. 3336

Urdu Totkay Chatpati Bhindi Chanay Ki Daal Kay Saath چٹپٹی بھنڈی، چنے کی دال کے ساتھ (Tip No. 3336) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatpati Bhindi Chanay Ki Daal Kay Saath Recipe In Urdu

چٹپٹی بھنڈی، چنے کی دال کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3336

اشیاء:
چنے کی دال کپ
تیل تین کھانے کے چمچے
کلونجی چائے کا چمچہ
پیاز(سلائس کر لیں) دو عدد(درمیانی)
ادرک ایک چائے کا چمچہ(کدوکش کر لیں)
میتھی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لہسن کے جوئے (کوٹ لیں) ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
کیری ایک عدد(چھیل کر گٹھلی نکال لیں)
تازی سرخ مرچیں دو عدد(سلائس کر لیں)
بھنڈی (چوپ کر لیں) ایک کپ
ٹماٹر (سلائس کر لیں) ایک عدد
ترکیب:
چنے کی دال کو دھو کر پانی میں ابال لیں۔ جب گل جائے تو چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں کلونجی ڈال کر کڑ کڑائیں اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہو جانے تک تل لیں اور آنچ ہلکی کر کے اس میں میتھی پاؤڈر، لہسن، ادرک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل کر لیں۔ کیری کے سلائس کاٹ کر بھنڈی کے ساتھ کڑاہی میں ڈال دیں اس کے بعد اس میں تازی سرخ مرچیں ڈال کر بھنڈی کے گل جانے تک پکائیں آخر میں دال اور ٹماٹر ڈال کر مزید تین منٹ کے لئے پکائیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

More From Bhindi Okra