ChatPati Chatni Roast Pulao Tips in Urdu - ChatPati Chatni Roast Pulao Totkay - Tip No. 4603

Urdu Totkay ChatPati Chatni Roast Pulao چٹ پٹی چٹنی روسٹ پلاؤ (Tip No. 4603) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

ChatPati Chatni Roast Pulao Recipe In Urdu

چٹ پٹی چٹنی روسٹ پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4603

چٹ پٹی چٹنی:
گرائنڈر میں ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، کیری، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، نمک، لال مرچ، کھوپرا، چاٹ مصالحہ اور تیل ڈال کر اچھی طرح پیس لیں
چکن کو کیوبز میں کاٹ لیں
پھر اسے چٹنی لگا کر ایک طرف رکھ دیں
ایک پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اورچکن کو تیزآنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں
کچھ دیر بعدآنچ ہلکی کر دیں
چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگوئیں
ایک پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے پیاز ساتے کرلیں
ساتھ ہی گرم مصالحہ، زیرہ، ہری الائچی اور تیز پتہ شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ پیاز براؤن ہوجائے
پھر چاولوں کو حسب ضرورت پانی کے ساتھ شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے دیں
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن کیوبز اور نمک ڈالیں
جب پانی خشک ہوجائے تو گرم توے پر دم کے لئے چھوڑ دیں
تیار ہونے پر چکن کے ساتھ رکھیں
فرنچ فرائز اور انڈوں سے گارنش کرکے سرو کریں

More From Pulao Pilaf