Cheese Style Bun Tips in Urdu - Cheese Style Bun Totkay - Tip No. 4992

Urdu Totkay Cheese Style Bun چیز سٹائل بن (Tip No. 4992) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food With Cheese in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cheese Style Bun Recipe In Urdu

چیز سٹائل بن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4992

ایک چوتھائی کپ پانی میں خمیر اور چینی ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں
پھر ایک مکسنگ پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر نمک اور مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں
جب خمیر پھول جائے تو اس میں میدے والا مکسچر شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں
اب دودھ کی مدد سے تیار ڈو گوندھ لیں اور ایک طرف رکھ دیں
ڈو تیار ہے
اب ڈو کو پلاسٹک ریپ کر چالیس منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں
یہاں تک کہ یہ پھول کر ڈبل ہوجائے
فلنگ کے لئے:
ایک مکسنگ پیالے میں چکن، سویا ساس، ادرک پیسٹ، زیتون کا تیل، شہد، کالی مرچ اور نمک ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں اور بیس سے پچیس منٹ کے لئے چھوڑدیں
اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن مکسچر ڈال کرفرائی کرلیں
پھر پیاز ڈال کر دوسے تین منٹ فرائی کر لیں۔ پھر دھنیا شامل کرکے چولہے سے ہٹاکرایک طرف رکھ دیں اور اسے ٹھنڈ اہونے دیں
اب بن ڈو کوبیلنے کی مدد سے بیل لیں اور گولائی میں کاٹ لیں
پھر اس میں چکن بھر کربال کی طرح لپیٹ لیں اور انڈوں کی زردی سے کناروں کو بندکرکے ہلکاسا دبادیں
اوپر تل چھڑک دیں اور اٹھارہ سے بیس منٹ کے لئے دو سوڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں
چائینز بن سرونگ کے لئے تیار ہے

More From Fast Food With Cheese