Chohara Barfi Tips in Urdu - Chohara Barfi Totkay - Tip No. 752

Urdu Totkay Chohara Barfi چھوہارابرفی (Tip No. 752) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chohara Barfi Recipe In Urdu

چھوہارابرفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 752

اجزاء:
پیسے ہوئے چھوہارے ایک کلو
کھویا ایک کلو
دودھ ایک کلو
چینی دو کلو
عرق کیوڑہ اور ورق چاندی
کھلے منہ کے پتیلے میں چھوہارے اور دودھ ڈال کرچو لہے پر چڑھا دیجئے۔اور چھوہارے گل جائیں تو اتار لیجئے ۔گھٹلیاں نکال کر چھوہارے کوپیس لیجئے اب ان چھوہاروں کو پھر سے پتیلے میں ڈال کر ہلکی آنچ پربھون لیجئے ۔ کھویا ڈال کر مسل دیجئے اور چمچہ چلانے رہیں کھویا بھن جائے اور چھوہارے اور کھویا یک جان ہوجائیں تو چینی اور تین پیالی پانی ڈال دیجئے ۔اور چمچہ چلاتے رہیے ۔چینی کا دانہ گھل جائے ۔شیرا گاڑھا ہوجائے اور ساری چیزیں یک جان ہو جائیں تو اتار لیجئے جادہ تیار ہے ۔

More From Barfi