Chicken Ball With Fried Rice Tips in Urdu - Chicken Ball With Fried Rice Totkay - Tip No. 5125

Urdu Totkay Chicken Ball With Fried Rice چکن بال ودھ فرائیڈ رائس (Tip No. 5125) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Ball With Fried Rice Recipe In Urdu

چکن بال ودھ فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5125

چکن بالز بنانے کے لئے قیمے کو دھو کر پیالی میں ڈالیں
ہاتھ سے دبا کر خوب اچھی طرح نچوڑ کر خشک کرلیں
اس میں گارلک پاؤڈر، جنجر پاؤڈر، نمک، چائینز نمک، سفید مرچ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، چوپ کی ہوئی پیاز اور میدہ ڈال کر مکس کرکے بالز بنالیں
گرم تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کرکے نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں
سوس پین میں 1 کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں
اس میں لہسن پیسٹ، ٹماٹوپیسٹ، سویا سوس، چلی سوس، نمک اور کٹی لال مرچیں ڈال کر 1 منٹ تک فرائی کریں
اس میں یخنی اور فرائی کی ہوئی بالز ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں
اس کے بعد اس میں پانی میں حل کیا ہوا کارن فلور ڈال کر آمیزے کے گاڑھا ہونے تک پکائیں
فرائیڈ رائس بنانے کے لیے سوس پین میں تیل گرم کریں
اس میں لہسن پیسٹ اور ہری مرچیں ڈال
اس میں شملہ مرچیں ہری پیاز، چاول، چلی سوس، سویا سوس، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اسٹرفرائی کریں
آخر میں مکھن ڈال کر دم پر رکھ دیں
سرونگ ڈش میں فرائیڈ رائس نکالیں
اس میں تیار کی ہوئی چکن بالز ڈالیں اور گرم گرم سرو کریں

More From Biryani, Rice, Chawal