Chicken Bhartawan Karela Tips in Urdu - Chicken Bhartawan Karela Totkay - Tip No. 1888

Urdu Totkay Chicken Bhartawan Karela چکن بھرتواں کریلے (Tip No. 1888) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Bhartawan Karela Recipe In Urdu

چکن بھرتواں کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1888

اجزاء:
مرغی کا قیمہ آدھا کلو
کریلے (بڑے سائز کے) ایک کلو
ٹماٹر دو عدد
پیاز(باریک کاٹ لیں) دو عدد
ادرک(باریک کٹی ہوئی ) دو کھانے کے چمچے
ہری مرچیں چار عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مرغی کا قیمہ باریک ہونا چاہئے تمام اجزا کو باریک کاٹ لیں اور مصالحہ بھی باریک پیس لیں۔ کویلوں کو کھرچ کھرچ کر چھیلیں اور درمیان سے ایک کٹ لگا کر بیج وغیرہ نکال دیں، نمک مل کر ایک گھنٹہ دھوپ میں رکھ دیں، ایک گھنٹے کے بعد ہاتھ سے ملیں ۔ اور صرف پانی سے دھو کر نچوڑ لیں۔ قیمے میں تمام چیز یں ملائیں اور کریلوں میں بھر کر دھاگے سے لپیٹ لیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں بالکل ہلکی آنچ پر کریلوں کو تل کر سرخ کر کے نکال لیں(جتنی دیر فرائی کر یں گی اتنی ہی کڑواہٹ کم ہو گی )۔ باقی بچے ہوئے قیمے کو تیل میں اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس کے اوپر کریلوں کو رکھیں اور دس منٹ دم دے دیں۔

More From Chicken Aur Sabzi