Chicken Chutney Tips in Urdu - Chicken Chutney Totkay - Tip No. 3099

Urdu Totkay Chicken Chutney چکن چٹنی (Tip No. 3099) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Chutney Recipe In Urdu

چکن چٹنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3099

اشیاء:
مرغی 1کلو
پیاز(کاٹ لیں) دو عدد
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ چائے کا چمچہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
کڑھی پتے 8-10عدد
ہرا دھنیا، ہری مرچ، ادرک، ہرا پیاز گارنش کے لئے ان سب کو پیس لیں
بادیان کا پھول ایک عدد
سونف ایک چائے کا چمچہ
لونگ چار عدد
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
الائچی چار عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
ناریل ایک کھانے کا چمچہ
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ثابت مرچیں 7-6عدد
تیل ایک کپ
ترکیب:
ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر یں۔ اب اس میں کڑھی پتے ڈال کر نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور مرغی ڈال کر بھونیں لہسن، ادرک پیسٹ بھی ڈال دیں۔ اب بادیان کا پھول، سونف، لونگ، ثابت دھنیا، الائچی، دار چینی، ناریل، زیرہ اور ثابت مرچیں پیس کر ڈالیں۔ تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں بھون کر لیموں کا رس ڈال دیں، سرونگ ڈش میں نکال کر پسے ہوئے ہرے مصالحے سے گارنش کر کے روٹی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba