Chicken Cheez Roll Tips in Urdu - Chicken Cheez Roll Totkay - Tip No. 5995

Urdu Totkay Chicken Cheez Roll چکن چیز رول (Tip No. 5995) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Cheez Roll Recipe In Urdu

چکن چیز رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5995

پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ فرائی کریں-
پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں-
 جب چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک٬ سرکہ٬ سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں-
 چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس٬ ہرا دھنیا٬ اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کرلیں-
 اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ٬ اجوائن٬ مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں-
چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں-
انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں٬ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئل میں سنہری فرائی کرلیں-

More From Roll