Malte Ki Chatni Main Chicken Kay Tukray Tips in Urdu - Malte Ki Chatni Main Chicken Kay Tukray Totkay - Tip No. 1447

Urdu Totkay Malte Ki Chatni Main Chicken Kay Tukray مالٹے کی چٹنی میں چکن کے ٹکڑے (Tip No. 1447) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malte Ki Chatni Main Chicken Kay Tukray Recipe In Urdu

مالٹے کی چٹنی میں چکن کے ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1447

اشیاء:
چکن بریسڈ چار عدد میڈیم سائز
پالک کے پتے بیس عدد میڈیم سائز
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
پسندیدہ چٹنی ایک ٹیبل سپون
پسی ہوئی رائی ایک ٹیبل سپون
پسی ہوئی سفید مرچ ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
برائے چٹنی :
پیاز ایک عددسمال سائز
لہسن پانچ عدد پوتھیاں
پنیر(کم چکنائی والا) 75گرام
تیل ایک ٹیبل سپون
مکئی کاآٹا دو ٹیبل سپون
مالٹے کا جوس(تازہ) کپ
پسی ہوئی دار چینی (نسوری) ایک چٹکی
ترکیب:
1۔چکن بریسڈ کو موگری ہتھیورا سے ہموار کر لیں ہموار کرنے کے بعد ان ٹکڑوں کو ایک طرف رکھ دیں، چکن کی ٹانگیں اور بازو اچھی طرح سے چکن بریسڈ کے ساتھ لگا دیں۔ اس کے بعد اب ان چکن بریسڈ کو لیمن جوس میں اچھی طرح سے مکس کر دیں ، مکس کرنے کے ساتھ ہی ان میں پسندیدہ چٹنی ،پسی ہوئی رائی، پسی ہوئی سفید مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اس کے بعد اب ان بریسڈ کو مزے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور جب ضرورت ہو تو چند منٹ پہلے نکال لیں۔
2۔اس کے بعد اب پالک کے پتوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں صاف کرنے کے بعدان پتوں کو پانچ سیکنڈ سے دس سیکنڈ تک گرم پانی میں ابال لیں۔ ابالنے کے بعد ان پتوں کو چھان لیں اور خشک ہونے دیں۔ خشک ہونے کے بعد ٹھنڈا کر لیں اب پیاز اور لہسن کو چھیل کر اچھی طرح سے صاف کر لیں ، دھونے کے بعد باریک باریک ٹکڑے بنا لیں اس کے بعد اب ان ٹکڑوں کو کم چکنائی والے پنیر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں ۔ مکس کرنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں ۔
3۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے گرم کر لیں تیل گرم کرنے کے بعد اس میں کتری ہوئی پیاز اور لہسن ڈال دیں ۔ ڈالنے کے بعدحرارت کو تیز کر دیں اور دو منٹ سے تین منٹ تک پیاز اور لہسن براؤن کر دیں ، اس کے بعد ان اس میں کم چکنائی والا پنیر نمک ڈال دیں، ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر لیں اور مزید دو منٹ کے لئے پکائیں اب حرارت بند کر دیں اور اس مکس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
4۔اس کے بعداب اس پنیر والے آمیزے کو ایک جگہ اکٹھا کر کے چار برابر سائز کے گولے بنا لیں۔
5۔اس کے بعد اب ہر ایک چکن بریسڈ کو پالک کے پتے سے اچھی طرح سے ڈھانپ دیں ڈھانپنے کے بعد ایک پنیر کا گولا ان کے اوپر رکھ دیں۔
6۔اس کے بعد اب ان چکن بریسڈ کو بھرنے کے لئے (9*9) سائز کی ایلومینیم کی شیٹ لیں اور ایک ایک کر کے پلیٹ دیں، لپیٹنے کے بعد ان بنڈل کو ایک جگہ اکٹھا کر کے رکھ دیں۔ خیال رکھیں کہ چکن بریسڈ کے بازو اور ٹانکیں اس ایلومینیم شیٹ میں سے باہر رہیں ۔ اس کے بعد اب ایلومینیم شیٹ کو اوپر سے اچھی طرح باندھ دیں، باندھنے کے بعد اچھی طرح سے تلسی کر لیں کہ یہ ایلومینیم شیٹ نکل نہ جائے۔
7۔اس کے بعد اب پانی کی وافر مقدار میں ان گولوں کو میڈیم حرارت پر بیس منٹ کے لئے اندر رکھیں ۔
8۔اس کے بعدا ب ان چکن بریسڈ کے گولوں کو گرم گرم ہی باہر نکال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
9 ۔اس کے بعد چٹنی بنانے کے لئے مالٹے کے جوس میں مکئی کاآٹا حل کر دیں حل کرنے کے بعدابال لیں اور ابالنے کے بعد مزے کے لئے ان میں نمک اور دارچینی کا پاؤڈر ڈال دیں۔
10۔اب آپ ان چکن بریسڈ کے گولوں کو درمیان میں سے کاٹ کر دو برابر حصوں میں تقسیم کر دیں اور ان کو مالٹے کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 195
پروٹین 25.9
چکنائی 6.4
کاروہائیڈریٹس 7.7
فائبر ز(ریشے ) 0.3

More From Chicken Boneless