Chicken Curry Casserole Tips in Urdu - Chicken Curry Casserole Totkay - Tip No. 2204

Urdu Totkay Chicken Curry Casserole چکن کری کیسیرول (Tip No. 2204) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Curry Casserole Recipe In Urdu

چکن کری کیسیرول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2204

اشیاء:
کری پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
تیل 1کھانے کا چمچہ
چکن بریسٹ ایک کلو(بون لیس)
مکھن دو کھانے کے چمچے
ہری پیاز تین عدد(باریک کاٹ لیں)
میدہ 2کھانے کے چمچے
شملہ مرچ سرخ ایک عدد(کاٹ لیں )
ادرک (باریک کٹی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ
شلجم نما اجمود کے ڈنٹھل 1(کاٹ لیں)
ٹماٹر کلو (کاٹ لیں)
ٹماٹو پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
تیز پات ایک عدد
مرغی کی یخنی 1کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
گوشت پر کری پاؤڈر اور نمک چھڑک کر تیل میں اس وقت تک فرائی کر یں کہ گوشت کی رنگت گولڈن ہو جائے۔ سوس پین میں مکھن کو تیز آنچ پر منٹ پگھلا لیں ۔ اس میں میدہ ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں اس کی رنگت گولڈن ہو جائے تو اس میں ہری پیاز، شملہ مرچ، ادرک ، شلجم نما اجمود کے کے ذنٹھل ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔تیز آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر، نمک، ٹماٹوپیسٹ، تیز پات، سرخ مرچ پاؤڈر، مرغی کی یخنی اور فرائی کیا ہوا گوشت ملا دیں گوشت کے ٹکڑوں کے بڑے حصوں کو ڈش کے بیرونی کناروں پر رکھتی جائیں۔ میڈیم ہائی پر 16منٹ تک پکائیں۔ چمچہ چلاتے ہوئے پانچ اور دس منٹ بعد چکن کے ٹکڑوں کی ترتیب بدلتی رہیں ۔ پکے ہوئے کیسرول کو سرونگ سے پہلے پانچ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ کنٹری بریڈ کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Chicken Boneless