Murgh Do Pyaza Tips in Urdu - Murgh Do Pyaza Totkay - Tip No. 1655

Urdu Totkay Murgh Do Pyaza مرغ دوپیازہ (Tip No. 1655) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Worldwide Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Do Pyaza Recipe In Urdu

مرغ دوپیازہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1655

اجزاء:
مرغ آدھا کلو
گھی 175گرام
چھوٹی الائچی ایک عدد
دار چینی ایک انچ کاٹکڑا
لہسن پسا ہوا دوجوے
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
دہی آدھا پاؤ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پیاز (کتری ہوئی تل لیں) دو میانی سائز کی ایک
نمک آدھا چمچہ
لونگیں چھے عدد
کالی مرچیں بارہ عدد
پیاز(کٹی ہوئی) بڑی سائز چار عدد
ادرک (پسا ہوا) دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
پانی ایک کپ
ٹماٹر ایک پاؤ چھلے وکٹے ہوئے
ترکیب:
مرغ کے آٹھ ٹکڑے کر لیجئے۔ لیموں کے رس میں نمک ملا کر مرغ پر اچھی طرح مل لیجئے اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر یں۔ اس میں لونگیں، الائچی ،کالی مرچیں ،دار چینی ڈال دیں اور اچھی طرح چلائیں۔ اب اس میں مرغ کے ٹکڑے پیاز، لہسن، ادرک، ہلدی اور سرخ مرچ ملا دیں۔ پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں چمچہ برابر چلاتے رہیں۔ اب اس میں دہی ملا کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔ پانی ڈال کر چالیس سے پچاس منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد اس میں گرم مصالحہ چھڑک دیں۔ ٹماٹر کے ٹکڑے ڈش کے چاروں طرف لگا کر بیچ میں مرغ ڈال دیں اوپر سے پیاز ڈال دیں۔ 10منٹ تک پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون(چولہے) میں پکنے دیں۔ مزے دار مرغ دو پیاز ہ تیار ہے۔

More From Worldwide Chicken