Chicken Fried Bansi Koneplon Aur Khomeo Kay Sath Tips in Urdu - Chicken Fried Bansi Koneplon Aur Khomeo Kay Sath Totkay - Tip No. 1115

Urdu Totkay Chicken Fried Bansi Koneplon Aur Khomeo Kay Sath چکن فرائیڈ بانسی (Tip No. 1115) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Fried Bansi Koneplon Aur Khomeo Kay Sath Recipe In Urdu

چکن فرائیڈ بانسی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1115

اجزا:
مرغ کا گوشت کلو گرام
مانس کی کونپیں 150گرام
گھی 100گرام
خشک کھمیاں 125گرام
تازہ کھمیاں 25گرام
کارن فلور 10گرام
ہرا پیاز 50گرام
یخنی 3بڑے چمچے
سویا سوس ایک چمچہ
اجینو موتو کالی مرچ حسب ذائقہ
تریب:
سب سے پہلے خشک کھمیاں پانی میں ڈبو کر نصف گھنٹہ تک رکھا رہنے دیں۔ اس دوران مرغ کا گوشت صاف کر کے اس کے باریک اور لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیں۔ تھوڑے سے پانی میں کارن فلور اور ذرا سا نمک اور پسی ہوئی سیاہ مرچیں گھول کر گاڑھا سا آمیزہ بنائیں اور گوشت کے ٹکڑوں پر اچھی طرح مل دیں بانس کی کونپلیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اس کے بعد ایک برتن میں تھوڑا سا گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں اور اس میں گوشت ڈال کر نیم فرائی کریں اور گھی سے باہر نکال کر الگ رکھ لیں۔ اب گھی والے برتن میں پیاز بانس کی کونپلیں اور تازہ کھمیاں ڈال کر تھوڑا سا اجینو موتو اورپسی ہوئی سیاہ مرچیں ڈال کر کفیگر کے ساتھ ہلا تے ہوئے معمولی سا بھونیں ۔ دو منٹ کے بعد اس میں بھگوئی ہوئی کھمیاں پانی نچوڑ کر ڈال دیں اور تھوڑاسا گھی اوریخنی شامل کردیں ۔ پانچ منٹ تک پکانے کے بعد آنچ ہلکی کریں اور اس میں گوشت کی فرائی کی ہوئی بوٹیاں اور سویا سوس ڈال کر کفیگر سے مکس کریں۔ چند منٹ تک پکانے کے بعد برتن کو چولحے سے نیچے اتار لیں ۔ مزید ار لذیذ ڈش تیار ہے ۔ خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں ۔

More From Chinese Food