Chicken Jhinga Biryani Tips in Urdu - Chicken Jhinga Biryani Totkay - Tip No. 1915

Urdu Totkay Chicken Jhinga Biryani چکن جھینگا بریانی (Tip No. 1915) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Jhinga Biryani Recipe In Urdu

چکن جھینگا بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1915

اشیاء:
مرغی کی چھ رانوں کا چھوٹی چھوٹی بوٹیوں کا گوشت
سبز شملہ مرچ ایک عددکتری ہوئی
اجوائن کے تنے تین عدد کتری ہوئے
سبز پیاز چار عدد کتری ہوئے
چکن سٹاک سوا دو کپ
ٹماٹر 400گرام باریک کتری ہوئے
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
روغنی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
پو دینہ خشک ایک چائے کا چمچ
چاول (عمدہ ) ڈیڑھ کپ
پکے ہوے جھینگے 200گرام
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
مرغی کے گوشت کو بغیر تیل کے نان سٹک فرائی پین میں فرائی کر یں یہاں تک کہ سنہرا براؤن ہو جائے ۔ اب اس میں شملہ مرچ، اجوائن کے تنے پیاز اور ایک پیالی یخنی ڈال کر بھونیں۔ پھر ٹماٹر ،گرم مصالحہ ،زیرہ اور پو دینہ ڈال کر اس کو مزید پکائیں۔ اس کے بعد اس میں چاول اور یخنی (چکن سٹاک )ڈال کر پکائیں ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور لگ بھگ 20منٹ پکنے دیں۔ اگر ضرورت محسو س کر یں تو مزید یخنی ڈالی جا سکتی ہے۔ اب الگ برتن میں چاول پکائیں۔ جب چاول ابلنے لگیں تو جھینگے ڈال کر چمچ سے اچھی طرح چلا کر دم پر رکھ دیں۔ 10منٹ بعد گرما گرم تناول فرمائیں۔

More From Biryani