Chicken Legs And Potato Fry Tips in Urdu - Chicken Legs And Potato Fry Totkay

چکن لیگس اینڈ پوٹیٹو فرائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chicken Legs And Potato Fry Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن ڈرم اسٹکس 8عدد
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ثابت لال مرچ 4-6عدد
ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لہسن کے جوے 4-5عدد
لیموں کارس ایک کھانے کا چمچہ
میدہ ایک کپ
انڈا ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
آلو (گول قتلے کاٹ لیں) دو عدد
تیل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت
ترکیب:
چکن ڈرم اسٹکس کو کانٹے سے گودھ کر ہلدی پاؤڈر، ادرک پیسٹ اور نمک لگا ئیں۔ کچھ دیر رکھیں لہسن اور ثابت لال مرچ کو گرائنڈ کر لیں اس میں دھنیا پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، لیموں کا رس، میدہ ، انڈا اور نمک ڈال کر مکس کر یں۔ اس میں تھوڑا پانی ڈالیں اور گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔ ڈرم اسٹکس کو اس آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن کر لیں اور نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔ اس کے بعد آمیزے میں آلو کے قتلے ڈپ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کر یں۔ مزیدار چکن لیگس اور پوٹیٹو فرائی تیار ہے۔

More From Potato - مزید