Chicken Naan Pockets Tips in Urdu - Chicken Naan Pockets Totkay - Tip No. 959

Urdu Totkay Chicken Naan Pockets چکن نان پاکٹس (Tip No. 959) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Naan Pockets Recipe In Urdu

چکن نان پاکٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 959

اشیاء:
نان 4عدد چھوٹے
دہی 3کھانے کے چمچ
گرم مسالہ ڈیڑھ چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کے چمچ
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
دھنیا 1کھانے کے چمچ باریک کترا ہوا
ہری مر چ 1عدد باریک کترا ہوا
مرغی کا گوشت 450گرام باریک باریک ٹکڑوں میں
سورج مکھی کا تیل 1کھانے کا چمچ
پیاز کے چھلے 8عدد
ٹماٹر 2عدد چار چار ٹکڑوں میں کٹے
بند گوبھی آدھاپھول باریک کتراہوا
نمک 1چائے کا چمچ
سجانے کے لئے:
لیموں ایک عدد4ٹکڑے کیا ہوا
ٹماٹر 2عدد4ٹکڑے کٹے ہوئے
سلاد کے پتے حسب ضرورت
دھنیے کے پتے تازہ حسب ضرورت
ترکیب:
1۔نان کو درمیان سے کاٹ کر دوحصے کر لیں اس طرح ہر نان کی دوپاکٹس بن جائیں گی۔
2۔دہی،گرم مسالہ،پاؤڈر ،نمک ،لیموں، کا رس دھنیا اور ہری مرچ کو اکٹھا کر کے مکس کر لیں۔مرغی کی بوٹیوں کو اس مسالے میں اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
3۔اوون کی جالی کو پہلے ایک گھنٹہ خوب گرم کریں ۔پھر آنچ درمیانی کر دیں۔اب مرغی کو شعلوں سے محفوظ ڈش میں ڈال کر جالی پر رکھ دیں اور 15سے 20منٹ تک پکنے دیں۔جب بوٹیاں آسانی سے ٹوٹنے لگیں تو اوون سے نکالیں اگر پکانے کے لئے تیل کی ضرورت ہو تو استعمال کر لیں۔
4۔اب ہر نان کی پاکٹ کو کھالیں اس میں مسالہ میں پکی ہوئی مرغی کی پوٹیاں بھر لیں۔اس کے ساتھ ساتھ پیاز کے چھلکے ٹماٹر کے ٹکڑوں اور بند گوبھی بھرتے جائیں۔
5۔سلاد کے پتوں ٹماٹر اور لیموں کے ٹکڑوں کے ساتھ فوراََ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 364کیلوریز
چکنائی 10.85گرام
جاذب چکنائی 3.01گرام
کولیسٹرول 65.64ملی گرام
فائبر 0

More From Baked Dishs