Home Made Chicken Pratha Roll Tips in Urdu - Home Made Chicken Pratha Roll Totkay

ہوم میڈ چکن پراٹھا رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Home Made Chicken Pratha Roll Recipe In Urdu

پیالے میں گوشت، دہی ،نمک، لہسن، ادرک پیسٹ، ہرادھنیا پیسٹ، ہری مرچوں کا پیسٹ، کٹا ہوا دھنیا، زیرہ پاوٴڈر اورسفید مرچ پاوٴڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 2 گھنٹے کے لئے میرینیٹ کرلیں
فرائی پین میں تیل گرم کر کے گوشت ڈال کر فرائی کریں
ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں
گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں
بڑے پیالے میں میدہ، آٹا، گھی اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی سے سخت گوندھ لیں
1 گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں
کڑاہی میں تیل گرم کر کے پراٹھا بنا کر فرائی کرلیں
سنہری ہو جائے تو پلیٹ میں نکال لیں
پراٹھے کے 1 سائڈ پر سلاد کے پتے رکھیں
اس کے اوپر چکن کی مناسب مقدار رکھ کر رول کی شکل میں لپیٹ دیں
سرونگ ڈش میں نکال کر کیچپ کے ساتھ مزیدار ہوم میڈچکن رول گرم گرم سرو کریں

More From Chicken Samosay, Roll And Pakora - مزید