Chicken Pocket Roll Tips in Urdu - Chicken Pocket Roll Totkay - Tip No. 6188

Urdu Totkay Chicken Pocket Roll چکن پاکٹ رول (Tip No. 6188) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Pocket Roll Recipe In Urdu

چکن پاکٹ رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6188

چکن میرینیٹ کرنے کے لئے ایک پیالے میں چکن ،لیموں کا رس ،نمک،پسی لال مرچ ،ہلدی،کالی مرچ ،چاٹ مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،ہرادھنیہ ،پودینہ ،ہری مرچیں ،شملہ مرچیں ،ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل مکس کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
پھر نان اسٹک پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل گرم کرکے میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر اس کا پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔
جب چکن کا اپنا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس کو پین سے نکال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔
دو پیالی میدے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں ۔
پھر اس میں چکن کا مکسچر ڈالیں اور روٹی کے سائیڈ میں پانی لگا کر روٹی کو پاکٹ کے شیپ میں بند کرلیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

More From Roll