Murgh Rus Daar Tips in Urdu - Murgh Rus Daar Totkay - Tip No. 1650

Urdu Totkay Murgh Rus Daar مرغ رس دار (Tip No. 1650) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drumsticks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Rus Daar Recipe In Urdu

مرغ رس دار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1650

اجزاء:
گھی 125گرام
لہسن(پسا ہوا) چار جوے
دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
بڑی الائچی دو عدد
ٹماٹرکا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
دہی چار کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پیاز درمیانہ باریک کتری ہوئی دو عدد
لونگیں چار عدد
کالی مرچیں چار عدد
چھوٹی الائچی دو عدد
ادرک (پسی ہوئی ) دو چائے کے چمچے
مرغ کی ٹانگیں آٹھ
سرخ مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی گرم کر یں۔ اس میں پیاز، لہسن، لونگیں، زیرہ، کالی مرچیں اور الائچیاں ڈال کر سرخ کر لیں۔ اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ادرک، لیموں کا رس اور مرغ کی ٹانگیں ہلدی اور مرچیں ڈال کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں۔ پھر دہی، نمک اور آدھا کپ گرم پانی ڈال کر چمچہ چلائیں۔ جب ایک ابال آجائے تو ڈھکنا ڈھک کر تیس منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب دیکھیں کہ گوشت گل گیا ہے تو اتار لیں۔ اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کر یں۔

More From Drumsticks