Roast Dry Chicken Tips in Urdu - Roast Dry Chicken Totkay - Tip No. 1522

Urdu Totkay Roast Dry Chicken روسٹ ڈرائی چکن (Tip No. 1522) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roast Dry Chicken Recipe In Urdu

روسٹ ڈرائی چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1522

اشیاء:
مرغ ایک کلو
دہی ایک کپ
مرچ نمک حسب ذائقہ
لہسن آدھی پوتھی
پپیتا جلوتری ایک ایک ٹکڑا
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چمچ
پیاز دو عدد
ادرک ایک ٹکڑا
گھی ایک پاؤ
ترکیب:
گوشت کے ٹکڑوں پر اچھی طرح سرکہ لگائیں اور گھنٹہ بھر کے لئے پڑا رہنے دیں۔ پیاز اور لہسن کو پیس کر گرم مصالحہ، نمک، مرچ، پپیتا اورجلوتری کے ساتھ ملا دیں۔ اور دہی میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں حتیٰ کہ یکجان ہو جائے۔ ایک بڑا برتن لیں۔ اس میں گوشت کے ٹکڑے اور ہی والا آمیزہ ڈال کر ہاتھوں سے اچھی طرح ملیں تاکہ ہر ٹکڑے پر یہ آمیزہ لگ جائے مزید ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اب کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور ٹکڑوں کو باری باری تلتے جائیں۔ تلنے کے بعد جو گھی بچ جائے اسے چوڑے پیندے کی دیگچی میں ڈال کر تلا ہوا مرغ بھی ڈال دیں اور دہی والا بچا ہوا آمیزہ بھی ڈال دیں۔ اوون کو ہلکی آنچ پر سیٹ کر یں اور دیگچی میں پانی کا چھینٹا مار کر دیگچی اوون میں بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ مزیدار روسٹ ڈرائی چکن تیار ہے۔

More From Baked Dishs