Spring Chicken Tips in Urdu - Spring Chicken Totkay - Tip No. 2457

Urdu Totkay Spring Chicken سپرنگ چکن (Tip No. 2457) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spring Chicken Recipe In Urdu

سپرنگ چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2457

اشیاء:
چکن(آٹھ ٹکڑے) ایک عدد
سرکہ دو ٹیبل سپون
چائنیز سالٹ ایک ٹیبل سپون
نمک ایک ٹی سپون
سویا سوس دو ٹیبل سپون
کالی مرچ ایک ٹی سپون
کارن فلور تین ٹیبل سپون
سفید تل تین ٹیبل سپون
پانی ایک کپ
ترکیب:
ایک کپ پانی میں ایک چمچہ کا رن فلور، تل ایک ٹیبل سپون، تھوڑا سا آئل اور دیگر، مصالحہ چکن کے ساتھ ملا کر اچھی طرح ابا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ باقی کارن فلور پانی میں گاڑھا گھول کر نمک ملا لیں اور اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں۔ چکن کے ٹکڑوں پر اچھی طرح سفید تل چھڑک دیں۔ کڑاہی میں تیل تیز گرم کر لیں اور باری باری تمام ٹکڑے تیز گرم تیل میں تل لیں۔ تلنے کے بعد جاذب کاغذ پر رکھ دیں تاکہ فالتوتیل جذب ہو جائے۔ بچے اس کو بہت رغبت سے کھاتے ہیں۔ ٹھنڈاہونے کے بعد لنچ باکس میں رکھیں۔

More From Chinese Food