Chicken Tikka Pizza Tips in Urdu - Chicken Tikka Pizza Totkay - Tip No. 5961

Urdu Totkay Chicken Tikka Pizza چکن تکہ پیزا (Tip No. 5961) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Tikka Pizza Recipe In Urdu

چکن تکہ پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5961

سب سے پہلے پیزا ڈو بنائیں ۔ ایک برتن میں میدے سمیت ڈو میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھیں اور پھر ائر ٹائٹ بکس (air tight box ) میں تقریبا 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ آٹا خمیر ہو جائے۔
 پیزا سوس بنانے کے لئے: ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں اور پھر اس میں پیاز ، ٹماٹر کیچپ اور دیگر تمام اشیاء ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
 جب ٹماٹر اور پیاز گل جائیں تو پین چولھے سے اتار لیں تاکہ آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے،
اس کے بعد اس آمیزے کو بلینڈر میں پیس لیں - پیزا ٹماٹو سوس تیار ہے۔
 چکن تکہ بنانے کے لئے: چکن میں تیل کے علاوہ تمام مصالحے ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے میرینیڈ کر لیں
اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کرکے میرینیڈ کیا ہوا چکن اس میں ڈالیں اور درمیانی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں۔
 جب چکن گل جائے تو اسے بھو نیں اسی دوران ایک کوئلہ چولھے پر دہکنے کے لئے رکھ دیں
 جب چکن مصالحہ تیار ہو جائے تو روٹی کے ایک ٹکڑے کو مصالحہ پر رکھ کر اس پردہکتاہوا کوئلہ رکھیں اور اس میں چند قطرے تیل ٹپکائیں اور فور آہی ڈھکن رکھ دیں تاکہ دھواں پین کے اندرہی رہے۔
 اب میدہ دوبارہ گوندھیں اور پھر اس کی روٹی بیل کر پیزا پین میں میں پھیلائیں
اور اس کے اوپر سوس لگا کر چکن، شملہ مرچ اور پیاز ڈال کر کش کیا ہوا موزریلا اور چیڈر چیز بھی پھیلا دیں۔
 اب پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں کم از کم 20 منٹ کے لئے پیزابیک (Bake) ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب پیزا اچھی طرح ” بیک ہو جائے تو گرم گرم سرو کریں۔

More From Pizza