Chicken With Mushroom Tips in Urdu - Chicken With Mushroom Totkay - Tip No. 540

Urdu Totkay Chicken With Mushroom چکن ودھ مشروم (Tip No. 540) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken With Mushroom Recipe In Urdu

چکن ودھ مشروم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 540


ضروری اشیاء:
مرغی 1کلو (8ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
مشروم (سلائس کاٹ لیں) 1کپ
مکھن 2کھانے کے چمچے
تازی لال مرچ کپ (سلائس کاٹ لیں)
سیلری اسٹک 2کھانے کے چمچے (سلائس کاٹ لیں)
پارسلے (چوپ کیا ہوا) 1کھانے کاچمچہ
ٹماٹو پیسٹ 2کھانے کے چمچے
زیرہ پاؤڈر 1چائے کاچمچہ
پانی 2کپ
نمک حسب ِ ذائقہ
کارن فلور 1کھانے کا چمچہ
چکن کیوب 1عدد
ترکیب:
نان اسٹک سوس پین میں1کھانے کا چمچہ مکھن گرم ک میں مرغی ڈال کر براؤن ہو جانے تک فرائی کریں اور نکال کر الگ رکھ لیں اس کے بعدسوس پین میں باقی بچا ہوا مکھن ڈال کر گرم کریں اور اس میں مشروم، لال مرچ، سیلری اسٹک اور پارسلے ڈال کر فرائی کریں اور نکال کر الگ رکھ لیں۔ ایک اوون پروف ڈش میں تیل لگا کر اسے چکنا کریں اور اس میں فرائی کی ہوئی مرغی اورسبزیوں کوڈالیں سوس پین میں ٹماٹوپیسٹ، چکن کیوب، زیرہ،پانی اور نمک ڈال کر بھونیں اس کے بعد اس آمیزے کوفرائی چکن اورسبزیوں کے مکسچر کے اوپرڈال دیں تیار کیا ہواکارن فلور کا مکسچر بھی اس کے اوپر ڈالیں اس کے بعد ڈش کو المونیم فوائل سے ڈھک کرپہلے سے گرم اوون میں 180OC پر رکھ کر 1گھنٹے تک بیک کریں اس کے بعد ڈش کو اوون سے نکالیں بیک کئے ہوئے آمیزے کو سرونگ پلیٹ میں نکالیں۔ مزیدار چکن ودھ مشروم تیار ہے۔ گارلک بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Chicken Aur Sabzi