Mong Phali Aur Murgh Tips in Urdu - Mong Phali Aur Murgh Totkay - Tip No. 2551

Urdu Totkay Mong Phali Aur Murgh مونگ پھلی اور مرغ (Tip No. 2551) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Badam And Chicken Kaju in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mong Phali Aur Murgh Recipe In Urdu

مونگ پھلی اور مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2551

اشیاء:
مرغ کلو گرام
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن، ہرا ایک چمچہ چائے کا(پسا ہوا)
ادرک ایک ٹکڑا (پیس لیں)
اجینو موٹو ایک چٹکی
نمک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
انڈے دو عدد
مونگ پھلی کے دانے 1پیالی(اوپر کا چھلکا اتار لیں)
تیل 2کھانے کے چمچے
پانی ایک پیالی
ترکیب:
مرغ کے تین ٹکڑے کر کے دیگچی میں ڈال دیں۔ پھر پانی ڈال کر سرکہ، لہسن، ادرک ، اجینو موٹو اور نمک ملا دیں اور چولہے پر رکھ دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ مونگ پھلی کے دانے آدھا چمچہ تیل میں تل لیں۔ انڈے پھینٹ کر مرغ کے ٹکڑے اس میں لتھیڑیں اور دو چمچے تیل گرم کر کے اس میں تل لیں اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں۔ ایک پلیٹ میں مونگ پھلی ڈالیں اور اس پر مرغ رکھ دیں۔ ٹماٹو سوس یا سرکے کی چٹکی کے ساتھ پیش کر یں۔
سر کے کی چٹکی کی ترکیب:
سرکہ پیالی
مرچ سرخ چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
نمک چائے کا چمچہ
چینی چائے کا چمچہ
ان سب کو ملا لیں۔

More From Chicken Badam And Chicken Kaju