Cheni Chicken Hawai Style Tips in Urdu - Cheni Chicken Hawai Style Totkay

چینی چکن ہوائی سٹائل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Cheni Chicken Hawai Style Recipe In Urdu

اجزاء:
مرغ درمیانہ ایک عدد کھال سمیت
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچے
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
پانی دو کھانے کے چمچے
پالک دو پیالی کے برابر
نمک ٹی سپون
انناس کا رس ایک پیالی
مرغ کی یخنی دو پیالی
انناس چار ٹکڑے
ترکیب:
مرغ کے دو دو انچ کے ٹکڑے ہڈی کے ساتھ کر لیں ۔ پالک ڈنٹھل نکال کر کاٹ لیں۔ انناس کے گول قتلے کاٹ لیں۔ مرغ پر سرکہ ملا کر 20منٹ کے لئے رکھ دیں۔پھر باقی گرم تیل میں مرغ کو تلیں بادامی رنگ کا ہو جائے تو نکال لیں۔ اب دو کھانے کے چمچے تیل گرم کریں۔ اس میں پالک اور نمک ڈال کر تھوڑاسا فرائی کریں ۔ یخنی میں انناس کا رس ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ پھر اس میں نمک سویا سوس اور کارن فلور (گھول کر)ملا دیں۔خوب گاڑھا ہو جائے تو پالک اور مرغ ملائیں اور ڈش میں نکال لیں انناس کے قتلے ارد گرد رکھ کر گرم گرم پیش کریں۔

More From Chinese Food - مزید