Chinese Fried Rice Tips in Urdu - Chinese Fried Rice Totkay - Tip No. 2200

Urdu Totkay Chinese Fried Rice چائنیز فرائیڈ رائس (Tip No. 2200) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Fried Rice Recipe In Urdu

چائنیز فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2200

اشیاء:
چال (پکے ہوئے) چار کپ
انڈا(ہلکا سا پھینٹ لیں) ایک عدد
تیل دو کھانے کے چمچے
سرخ پیاز پانچ عدد(چھوٹی)
لہسن کے جوے دو عدد(سلائس کاٹ لیں)
سرخ مرچ تین عدد(سلائس کاٹ لیں)
سوکھے ہوئے جھینگوں کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
کھیرا اور ٹماٹر گارنش کے لئے
ترکیب:
کانٹے سے چاولوں کو ہلائیں اور ان کے دانے الگ الگ کر لیں۔ نان اسٹک پین کو ہلکا سا گریس کر یں اور انڈا ڈال کر ریشے کر لیں۔ ٹھنڈا کر لیں اور باریک ریشے کر لیں۔بچے ہوئے تیل کو ایک کڑاہی میں گرم کر یں۔ اس میں پیاز ، لہسن، مرچ اور جھینگے کا پیسٹ ڈال کر فرائی کر لیں۔ جب تک کہ نرم ہو جائیں۔ آنچ تیز کر دیں۔ اس میں چاول، نمک اور سویا سوس شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔ چمچہ ہلاتے رہیں۔ آملیٹ، کھیرا اور ٹماٹر کی گارنش کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal