Chinese Lehsun Mushroom Tips in Urdu - Chinese Lehsun Mushroom Totkay - Tip No. 957

Urdu Totkay Chinese Lehsun Mushroom چائنیز لہسن مشروم (Tip No. 957) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Lehsun Mushroom Recipe In Urdu

چائنیز لہسن مشروم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 957

یہ ڈش پروٹین سے بھر پور ہے لیکن چکنائی بہت کم ہے جلد تیار ہوتی ہے۔آپ اسے سنیکس کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
اشیاء:
بڑے مشروم 4عدد
سبزپیاز 3عددتراشے ہوئے
لہسن 1پوتھی کٹی ہوئی
اولیسٹر/جھینگے کا ساس 2کھانے کے چمچ
پنیرTOFU/ 285گرام باریک کٹا ہوا
ابلی ہوئی میٹھی مکئی 200گرام دھو کر صاف کی ہوئی
تل کا تیل 2کھانے کے چمچ
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔اوون کو 400Fپر گرم کریں۔مشروم کو اچھی طرح کتر لیں اس میں پیاز،لہسن اور اولیسٹر ساس شامل کر کے مکس کر لیں۔
2۔اس میں tofuاور میٹھی مکئی نمک اور سیاہ مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور مشروم کے پیالہ نما خول میں بھر دیں۔
3۔برش کی مدد سے مشروم کے کناروں پر تل کا تیل لگائیں۔ان کو بیکنگ شیٹ پر رکھیں اور 12سے15منٹ تک بیک کریں گرما گرم پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 137کیلوریز
چکنائی 5.6گرام
جاذب چکنائی 0.85گرام
کولسٹرول 0
فائبر 1.96گرام

More From Baked Dishs