Chinese Jhengay Tips in Urdu - Chinese Jhengay Totkay - Tip No. 1569

Urdu Totkay Chinese Jhengay چائنیز جھینگے (Tip No. 1569) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Jhengay Recipe In Urdu

چائنیز جھینگے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1569

اشیاء:
جھینگے آدھا کلو
کارن فلور آدھا کپ
کالی مرچ (پسی ہوئی ) آدھا چمچ
اجینو موتو ایک چٹکی
گھی آدھا کپ
سلاد تین پتے
سرخ مولی چھ عدد
انڈے دو عدد
سرکہ ایک چوتھائی کپ
نمک ایک چوتھائی چمچ
دودھ ایک چمچ
ٹماٹو سوس ایک چوتھائی کپ
ٹماٹر ایک عدد
ترکیب:
جھینگوں کو اچھی طرح دھو لیں ایک برتن میں انڈے توڑیں اور کارن فلور ملا کر پھینٹیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹتے رہیں۔ اب اس میں نمک ،اجینوموتو ،دودھ اور کالی مر چ ملا لیں اور مصالحے کی طرح بنا لیں ۔ اب اس مصالحے کو جھینگوں پر اچھی طرح لگائیں اور تین سے چار گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔ اوون ٹرے میں گھی لگائیں اور جھینگے اس میں ڈالیں اور پکنے دیں ۔ بادامی رنگ ہونے پر نکال لیں۔ اب ڈش میں سلاد کے پتے سجا ئیں اور ٹماٹر اور مولیاں کاٹ کر کناروں پر رکھ دیں۔ ٹماٹو سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔

More From Chinese Food