Cheeni Pulao Tips in Urdu - Cheeni Pulao Totkay - Tip No. 2972

Urdu Totkay Cheeni Pulao چینی پلاؤ (Tip No. 2972) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cheeni Pulao Recipe In Urdu

چینی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2972

اشیاء:
چاول آدھ کلو
گھی دو چھٹانک
انڈے دو عدد
گاجریں دو عدد
مرغی چند ٹکڑے
گوبھی کا پھول ایک عدد
سبز پیاز معہ ہری ڈنڈی چار عدد
گوبھی کے پھول کے چند ٹکڑے نچلے حصے کے
ترکیب:
چاول صاف کر کے پانی میں بھگو دیں۔ مرغی کے ٹکڑے ابال لیں، گاجر، گوبھی کا پھول اور نچلے حصے کے چند ٹکڑے بھی ابال لیں۔ دیگچی میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں پیاز ڈنڈی سمیت کاٹ کر ڈال دیں۔ ابلی ہوئی سبز یاں، مرغی کے ٹکڑے، نمک اور مرچ بھی کاٹ کر ڈالیں۔ دو ایک بار چمچہ چلانے کے بعد انڈے توڑ کر ڈال دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو ایک دومرتبہ کفگیر چلائیں تاکہ تمام چاول یکساں پک سکیں ۔یہ نہ ہو کہ کہیں کچے رہ جائیں اور کہیں نیچے لگ جائیں۔ چاول دو کنی پر ابال کر نچوڑ لیں۔ اور پھر سبزیوں اور مرغی کے ٹکڑوں میں ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے دم پر لگا دیں۔ یہ چینی پلاؤ نہایت لذیذ ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بے حد صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ اس پلاؤ کی ایک خوبی یہ ہے کہ اسے پکانا بھی کوئی زیادہ مشکل نہیں حالانکہ دیگر چینی کھانے پکانے بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

More From Biryani Aur Pulao