Cheeni Tikkay Tips in Urdu - Cheeni Tikkay Totkay - Tip No. 1710

Urdu Totkay Cheeni Tikkay چینی تکے (Tip No. 1710) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cheeni Tikkay Recipe In Urdu

چینی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1710

اشیاء:
گوشت ایک سیر
گھی ڈیڑھ پاؤ
لونگیں نو عدد
کالی مرچیں نو عدد
چھوٹی الائچیاں آٹھ عدد
پیاز آدھ سیر
ادرک ایک چھوٹی سی گانٹھ
خشک دھنیا تین چٹکی
پسی ہوئی لال مرچ تین تولہ
نمک آدھی چھٹانک
دہی حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کے پتلے دل کے پارچے بنا لیجئے ۔ تھوڑا گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا نے کے بعد تیز آنچ پر کڑکڑائیے اور اس میں پارچے ڈال کر تل کر لال کیجئے ۔ پھر پتیلی سے نکال کر ایک فراخ سطح کے برتن میں برابر رکھیے اور ان پر ادرک کا عرق اور نمک ملیے۔ اب پیاز کو بہت باریک کتر ئیے۔ پھر اسے کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں خوب لال کرنے کے بعد ہی میں ملا لیجئے اور اس کو گوشت سمیت پتیلی میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھونئے اور پانی بھی دیتے جائیے۔ جب یہ پانی اور دہی خشک ہو جائیں تو خشک دھنیا، پانی ملا کر ڈال دیجئے۔ کچھ دیر بعد گوشت کے پارچے گل جائیں گے۔ انہیں پتیلی سے نکال لیجئے۔ ہر پارچے کو جدا جدا گھی میں تلئے اور سیخ پر چڑھا کر آگ پر پختہ کیجئے۔ پارچوں کو پیسا ہوا مصالحہ اور پانی دیتے جائیے اس طرح یہ بہت نرم ہو جائیں گے۔

More From Chinese Beef Or Meat