Cheni Tikkay Tips in Urdu - Cheni Tikkay Totkay - Tip No. 3426

Urdu Totkay Cheni Tikkay چینی تکے (Tip No. 3426) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cheni Tikkay Recipe In Urdu

چینی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3426

اشیاء:
دہی حسب ضرورت
گھی ڈیڑھ پاؤ
لونگ آٹھ عدد
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
پیاز، مرچ نمک حسب ضرورت
گوشت کے پتلے پارچے ایک کلو
کالی مرچ آٹھ دس عدد
سبز الائچی چھ یا سات عدد
سوکھا دھنیا ایک چمچ
ترکیب:
تھوڑا سا گھی دیگچی میں گرم کر کے گوشت کو سرخ کر لیں۔ دیگچی سے نکال کر اس پر نمک اور ادرک باریک پیس کر چھڑک دیں۔ تھوڑے گھی میں پیاز لچھے دارکاٹ کر سنہری رنگ میں تل کر دہی میں ملا لیں۔ دہی اور گوشت کو بھنئے پانی بھی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں۔ جب پانی اور دہی خشک ہوجائے سوکھا دھنیا پانی میں ملا کر دیگچی میں ڈال دیجئے۔ گوشت گل جانے پر انہیں دیگچی سے نکال کر الگ الگ گھی میں تلئے اور پھر سیخ میں پروکر آگ پر ہلکا ہلکا سینک لیں۔ لیجئے یہ بن گئے مزیدار تکے۔

More From Chinese Food