Chinese Chicken Vegetable Tips in Urdu - Chinese Chicken Vegetable Totkay - Tip No. 2005

Urdu Totkay Chinese Chicken Vegetable چائینز چکن ویجی ٹیبل (Tip No. 2005) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Chicken Vegetable Recipe In Urdu

چائینز چکن ویجی ٹیبل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2005

اجزا:
چکن ایک کلو گرام
گاجریں 200 گرام
بند گوبھی 200گرام
پیاز 200گرام
اجینو موتو 2 چمچے
نمک چمچے
سویا سوس 3 چمچے
کارن فلور 1 چمچے
چائنیز ایک نوڈلز 2 کپ
ہری مرچیں 10 عدد
سیاہ مرچیں حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے چائنیز ایگ نوڈلز گھی میں تل کر الگ رکھ لیں۔ اس کے بعد مرغ کو اچھی طرح صاف کر کے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں ۔ ہری مرچیں کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں۔ بند گوبھی اور گاجریں دھو کر باریک باریک ٹکڑے کاٹ لیں ۔ اب ایک برتن میں پانی ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔ اس میں نمک ڈال دیں ۔ پانی ابلنے لگے تو اس میں مرغ کے ٹکڑے ڈال کر ابا لیں اور ابال کر باہر نکال لیں ۔ یخنی الگ کر لیں ۔پھر ایک برتن میں گھی ڈال کر گرم کریں ۔اس میں ابلے ہوئے مرغ کے ٹکڑے ہلکی آنچ پر تلیں اور تل کر گھی نتھار کر نکال لیں۔ اس کے بعد بند گوبھی اور گاجروں کے ٹکڑے پانی میں ابال لیں ۔اس دو ران پیاز چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔مرغ کے تلے ہوئے ٹکڑوں میں پیاز ،گاجریں سویا سوس، اجینو موتو، بند گوبھی، ہری مرچیں اور سیاہ مرچیں ملائیں اس کے ساتھ ہی یخنی بھی شامل کر دیں۔ اور پانچ منٹ تک برتن کو چولحے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ پھر تھوڑے سے نیم گرم پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں ڈال دیں اور مزید پانچ منٹ تک پکنے دیں ۔ اس کے بعد برتن کو چولحے سے نیچے اتار لیں اور ایک ڈش میں نصف چائینز ایگ نوڈلز تلے ہوئے بچھا کر اوپر پکا ہوا برتن والا سالن انڈیل دیں اور اس کے اوپر بچے ہوئے نوڈلز ڈال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Chicken Aur Sabzi