Chocolate Jelly Tips in Urdu - Chocolate Jelly Totkay - Tip No. 1790

Urdu Totkay Chocolate Jelly چاکلیٹ جیلی (Tip No. 1790) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Jelly Recipe In Urdu

چاکلیٹ جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1790

اجزاء:
کوکوپاؤڈر دو کھانے کے چمچ
شوگرفری سویٹنر دو کھانے کے چمچ چینی کے برابر
ونیلاایسنس چائے کا چمچ
سکمڈ(ملائی اتارا ہوا) دودھ 800ملی لیٹر
پاؤڈر جلاٹائن دو چائے کے چمچ
پانی نکالا ہوا دہی دو چائے کے چمچ
ترکیب:
کوکوپاؤڈر شوگرفری سویٹنر ونیلا ایسنس اور تین کھانے کے چمچ دودھ کو ایک چھوٹے برتن میں اکٹھا کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد پانی بچا دودھ بھی چمچ سے ہلاتے ہوئے ڈال دیں۔ چولہے پر رکھ کر اُبال لیں اور پھر آنچ سے ہٹا کر اوپر جلاٹائن کا چھڑکاؤ کر یں اور پھر تیزی سے ہلاتے ہوے تحلیل کر لیں۔ پھر اسے دو ڈیزرٹ باؤل میں برابر تقسیم کر کے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ آخر میں ایک ایک چمچ دہی کا چھڑکاؤ کر کے پیش کر یں۔ دہی کا نسبتاََ ترش ذائقہ چاکلیٹ کو خوبصورتی سے معتدل بنادیتا ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba