Choharon Ka Halwa Tips in Urdu - Choharon Ka Halwa Totkay - Tip No. 3729

Urdu Totkay Choharon Ka Halwa چھوہاروں کا حلوہ (Tip No. 3729) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Choharon Ka Halwa Recipe In Urdu

چھوہاروں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3729

چھوہاروں کو دھو کر ٹکڑے کر لیں اور گٹھلیاں نکال پھینکیں
انہیں ایک دو گھنٹے تک دودھ میں بھگو یا رہنے دیں
پھر اسی دودھ میں پکا لیں
گل جائیں تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر دودھ سے نکال کر پیس لیں
پتیلے میں گھی سرخ کر یں اور سبز الائچیاں اور لونگ ڈال کر بھونیں
اسی میں پسے ہوئے چھوہارے بھون لیں اور دودھ بھی ڈال دیں
بالائی کو پھینٹ کر چینی سمیت ڈال دیں بادام میں ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں
آنچ ہلکی رکھیں دودھ اور چینی کا شیرہ جب گاڑھا بن کر جذب ہونے لگیں تو زعفران کو کیوڑے میں ملا کر ڈال دیں
حلوہ گاڑھا ہو جائے اور گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیجئے
چند منٹ تک ڈھکا پڑا رہنے دیں۔ ایک طباق میں حلواہ نکال لیں
چاندی کا ورق، بادام کی باریک گر یاں اور گلاب کی پتیاں حسب ذوق چھڑک لیں

More From Halwa Jaat