Christmas Cake Tips in Urdu - Christmas Cake Totkay - Tip No. 1010

Urdu Totkay Christmas Cake کرسمس کیک (Tip No. 1010) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Christmas Cake Recipe In Urdu

کرسمس کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1010

اشیاء:
کشمش سرخ تقریباََ پوناکپ
منقی(خشک موٹے انگور) تقریباََ پوناکپ
سبزیونانی کشمش آدھاکپ
چیری کے ٹکڑے ایک تہائی کپ
سنگترے اور لیموں کے مکس چھلکے ایک چوتھائی کپ باریک تراشے ہوئے
سیب کا جوس 1کپ
بھنے ہوئے بادام چوتھائی کپ
کدوکے بیج 2کھانے کے چمچ
ادرک کا پیسٹ 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
سکمڈملک آدھا کپ
سن فلارو آئل چوتھائی کپ
مکس اناج کا آٹا(خمیر شامل ہو) سواکپ
گرم مسالہ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
انگور کاسرکہ 3کھانے کے چمچ
خوبانی کا جام اورمختلف پھلوں کے مربہ جات سجانے کیلئے
ترکیب:
1۔ایک پیالے میں سیب کا جوس ڈالیں اس میں تینوں طرح کی کشمش چیری اور چھلکے ڈال کر رات بھر کے لئے بھیگنے دیں ۔
2۔اوون کوF ْ300 پر گرم کر لیں ایک 7مربع انچ کا کیک کا سانچہ لیں اور اس میں بیکنگ پیپر لگاکر تیل لگائیں ۔
3۔بھیگے ہوئے میوے میں بادام کدوکے بیج ادرک اور لیموں کا رس مکس کریں پھر اس میں دودھ اورتیل ڈال کر ملائیں ۔
4۔سارے آمیزے کو کیک ٹن میں بھر دیں اور تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ بیک ہونے دیں جب سنہری ہو جائے تو نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔
5۔جب کمرہ کے درجہ حرارت پر آجائے تو اس پر پھلوں کے مربہ جات اور جام کی تقریباََ 1سینٹی میٹر موٹی تہہ بچھا دیں کیک کو ریفریجریٹر میں رکھیں ۔ ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 2702کیلوریز
چکنائی 73.61گرام
جاذب چکنائی 10.69گرام
کولیسٹرول 2.4ملی گرام
فائبر 29.46گرام

More From Baked Dishs