Chatni Aam Two Tips in Urdu - Chatni Aam Two Totkay - Tip No. 1258

Urdu Totkay Chatni Aam Two چٹنی آم (Tip No. 1258) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatni Aam Two Recipe In Urdu

چٹنی آم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1258

اشیاء:
آم ایک درجن (کچے)
پودینہ چوتھائی چھٹانک
سیاہ زیرہ دو ماشہ
لونگ سات عدد(سالم)
کلونجی آدھا تولہ
دانہ الائچی خورد ایک تولہ
دانہ الائچی کلاں ایک تولہ
ادرک تیس گرام
نمک سرخ مرچ حسب پسند
چینی حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے آموں کو چھری سے اچھی طرح چھیل لیں اور پھر ان کے ٹکڑے کاٹ کر گٹھلی نکال کر پھینک دیں۔ آم کے ان ٹکڑوں کو سل پر اچھی طرح سے پیس لیا جائے اور لگ برتن میں ڈال کر رکھ لیں۔ تمام مصالحہ جات صاف کر کے کوٹ لئے جائیں ۔ مصالحے بہت باریک ہونے چاہئیں ۔ ان کوٹے ہوئے مصالحوں کو پیسے ہوئے آموں میں ملا دیا جائے اورپھر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب یہ خشک ہو جائیں تو تھوڑی سی چینی ملا کرنیچے اتار لیں اور پھر کسی مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ نہایت عمدہ چینی تیار ہو چکی ہے۔ مزے مز ے سے تناول فرمائیں۔ اسی ترکیب کے مطابق آپ آڑو کی چٹنی بھی تیار کر سکتے ہیں جوکہ اسی طرح کھانے میں بے حد لذیذ اور چٹخارے دار ثابت ہوتی ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba