Coconut Barfi Tips in Urdu - Coconut Barfi Totkay - Tip No. 2656

Urdu Totkay Coconut Barfi کوکونٹ برفی (Tip No. 2656) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Coconut Barfi Recipe In Urdu

کوکونٹ برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2656

اشیاء:
کھویا 100گرام
چینی 600گرام
کوکونٹ (ناریل ) کلو
بادام گری 50گرام
گھی حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
ناریل کا اوپر والا سرخ سرخ چھلکا اتار دیجئے اور باقی سفید ناریل کو کدوکش کر لیجئے۔ کسی دیگچی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں ناریل کو تھوڑا سا بھون کر اتار لیجئے۔ کھوئے کو بھی کسی الگ دیگچی میں تھوڑا سا بھون لیجئے اور پھر ناریل اور کھوئے کو اچھی طرح ملا کر رکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چاشنی تیار کیجئے اور نیچے اتار کر رکھ لیجئے۔ چاشنی ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں ناریل اور کھویا ملا دیجئے اور خوب گھوٹئے۔ جب تینوں چیزیں یک جان ہو جائیں تو کسی تھال یا سینی میں تھوڑا سا گھی لگا کر ناریل اور کھوئے والا آمیزہ اس میں الٹ دیجئے۔ اس کی تہہ ایک یا ڈیڑھ انچ موٹی ہونی چاہئے۔ برفی تھوڑی تھوڑی گرم ہوتو اس پر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور ٹھنڈی ہونے پر چاقو یا چھری سے حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ نہایت مزے دار کوکونٹ برفی تیار ہے۔

More From Barfi