Chicken Coconut Korma Tips in Urdu - Chicken Coconut Korma Totkay - Tip No. 2104

Urdu Totkay Chicken Coconut Korma چکن کوکونٹ قورمہ (Tip No. 2104) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Badam And Chicken Kaju in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Coconut Korma Recipe In Urdu

چکن کوکونٹ قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2104

اشیاء:
چکن ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
ہری مرچ چھ عدد
ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پانی ایک کپ
کھوپرا آدھا کپ
بادام ایک کپ چھلے ہوئے
دہی ایک کپ
پسی کالی مرچ دو چمچ
دار چینی دو ٹکڑے
ثاب ت کالی مرچ آٹھ یا دس عدد
سفید زیرہ ایک چمچ
ثابت لال مرچ چھ یا سات عدد
نمک حسب ذائقہ
چھوٹی الائچی پانچ یا چھ عدد
لونگ پانچ یا چھ عدد
آئل ایک کپ
ترکیب:
پیاز، ہری مرچیں، ادرک اور لہسن پیس کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں۔ کھوپرا اور بادام پیس کر دہی میں ملا کر رکھ دیں دیگچی میں آئل گرم کر کے ثابت مصالحہ ڈال کر ہلکا براؤن کر لیں۔ پیاز کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر بھون لیں۔ خیال رہے کہ پیاز براؤن نہ ہونے پائے ۔ پھردہی کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ چکن، نمک ، اور کالی مرچ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ آئل الگ نظر آئے جب خوشبو آنے لگے تو ایک کپ پانی ڈال دیں اور ثابت لال مرچ ڈال کر پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ مزید ار قورمہ تیار ہے۔

More From Chicken Badam And Chicken Kaju