Caf Ayu Lite Ice Cream Tips in Urdu - Caf Ayu Lite Ice Cream Totkay - Tip No. 2345

Urdu Totkay Caf Ayu Lite Ice Cream کیف آیو لائٹ آئس کریم (Tip No. 2345) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Caf Ayu Lite Ice Cream Recipe In Urdu

کیف آیو لائٹ آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2345

اشیاء:
انڈے کی پھینٹی ہوئی زردیاں دو عدد
دودھ ایک کپ
منیچر مارش میلوز کپ
سفید یاں دو انڈوں کی
چینی 3/2کپ
کافی پاؤڈر دو ٹیبل سپون
ونیلا ایکسٹر یکٹ ٹی سپون
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
ترکیب:
درمیانہ سوس پین میں انڈوں کی زر دیاں ، شوگر اور دودھ ملائیں ۔ دھیمی آنچ پر پکائیں۔ مواد گاڑھا ہو جائے تو کافی پاؤڈر ملا دیں۔ مارش شامل کر یں۔ جب پگھل جائے تو ونیلا ڈال دیں۔ آگ سے اتار کر 15منٹ ٹھنڈا کر یں۔ ایک چھوٹے پیالے میں انڈے کی سفید یاں پھینٹیں۔ یہاں تک کہ سخت ہو جائیں لیکن خشک نہ ہوں۔ انڈے کی زردی کے مکسچر میں فولڈ کر دیں۔ درمیانے سائز کے پیالے میں کریم کو پھینٹیں یہاں تک کہ نرم چوٹیاں سی ابھر آئیں۔ انڈے کی زردی کے مکسچر میں فولڈ کر دیں۔ 9*5کے لوف پین میں انڈیل دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹوں میں پختہ ہو جائے گی۔ جمنے کے دوران دو تین بار چمچے یا کانٹے سے ہلا دیں۔

More From Homemade Icecream