Coffee Aur Akhrot Cake Tips in Urdu - Coffee Aur Akhrot Cake Totkay

کافی اور اخروٹ کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Coffee Aur Akhrot Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
چینی ایک کپ
انڈے چھ عدد
مکھن ایک کپ
مغزا خروٹ (کوٹے ہوئے) دو کپ
پسی ہوئی جائفل آدھا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چمچ
کافی ایک چمچ
میدہ ڈیڑھ کپ
آئسنگ شوگر 150گرام
ترکیب:
چینی کو مکھن میں اچھی طرح مکس کر یں کہ چینی حل ہو جائے ۔ پھر اس میں بیکنگ پاؤڈر ،مغز،ا خروٹ، جائفل ملا کر خوب پھینٹیں ۔ اب انڈے بھی شامل کر کے خوب پھینٹیں ۔ اب تھوڑا تھوڑا کر کے میدہ ملائیں۔ نرم کے لئے دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سابچے میں ہلکا ہلکا گھی لگا کر اس مرکب کو اس میں ڈال دیں اور اوون میں رکھ دیں ۔ جب تیار ہو جائے تونکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
سجاوٹ:
ایک کھلے برتن میں آئسنگ شوگر، مکھن اور کافی کو اچھی طرح ملائیں۔ اگر ضرورت بڑے تو تھوڑا ساپانی ڈال کر نرم کر لیں اور چولہے پر پکائیں۔ جب ساری چیزیں یکجان ہو جائیں تو اتار لیں اور اس آمیزے کی تہہ کیک پر جما دیں ۔ آخر میں اوپر مغز بادام سجا دیں اور مزے سے کھائیں۔

More From Baked Dishs - مزید