Corn Chicken Leg Piece Tips in Urdu - Corn Chicken Leg Piece Totkay

کارن چکن لگ پیس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Corn Chicken Leg Piece Recipe In Urdu

مر غ کی ٹانگیں: 4 عدد،انڈے : 2 عدد،اجینو موٹو: ایک ٹی سپون،سفید مرچ : 1 ٹی سپون،سویاساس: 1/2 ٹی سپون، سوکھا پسا دھنیا : 1 ٹی سپون،سفید ثابت زیرہ : 1 ٹی سپون،کارن فلور:1 ٹی سپون ،وینگز : 1 ٹیبل سپون، نمک کارن آئل: حسب ضرورت،
ترکیب:
مرغ کی ٹانگوں کو کانٹے سے گود کر اس پر اجینوموٹو نمک سفید مرچ وینگز سویا ساس لیپ دیں اور آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ پھر انہیں اوون کی ٹرے میں تھوڑا سا کارن آئل لگا کر 150 آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو ٹرے باہر نکال لیں۔ اب انڈے توڑ کر ان میں کارن فلورسوکھا دھنیا اور سفید زیرہ ڈال کر خوب پھینٹیں اور مرغ کی ٹانگوں کو اس میں ڈبو کر کاران آئل میں تل لیں۔ کارن چکن لیگ پیس تیار ہیں۔ یہ شام کی چائے کے ساتھ بھی پیش کئے کاسکتے ہیں۔

More From Baked Dishs - مزید