Corn Noodles Tips in Urdu - Corn Noodles Totkay

کارن نوڈلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Corn Noodles Recipe In Urdu

اجزاء:
نوڈلز 200گرام
ملی جلی سبزیاں(ابلی ہوئی) ایک پیالی
کارن (پسے ہوئے) ایک پیالی
کشمیری مرچ ایک عدد
پیاز دو عدد
پائن ایپل (تیار شدہ) دو ٹکڑے
مکھن ایک کھانے کا چمچ
وائٹ سوس ایک پیالی
ٹماٹو سوس آدھی پیالی
پنیر(کدوکش کیا ہوا) آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مکھن گرم کر کے پیاز نرم کر لیں۔ وائٹ سوس ملائیں۔ ابلی ہوئی سبزیاں، ٹماٹو سوس، چیز اور کارن ملائیں۔ نوڈلز، پائن ایپل ، کشمیری مرچ، چار چائے کا چمچ سیرپ (پائن ایپل) اور وائٹ سوس کو مکس کر یں۔ پنیر ڈال کر200ڈگری پر 20منٹ کے لئے بیک کر یں۔

More From Fast Food - مزید