Corn Flour Pudding Tips in Urdu - Corn Flour Pudding Totkay - Tip No. 2811

Urdu Totkay Corn Flour Pudding کارن فلور پڈنگ (Tip No. 2811) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Corn Flour Pudding Recipe In Urdu

کارن فلور پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2811

اشیاء:
کارن فلور لیٹر
کارن فلور کھانے والے دو چمچے
انڈے چار عدد
چینی حسب پسند
ترکیب:
انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتن میں پھینٹئے۔ جب سفیدی جھاگ بن جائے تو دونوں کو ملا کر پھینٹئے۔تھوڑے سے دودھ میں کارن فلور حل کر کے اس کی لئی سی بنا لیں۔ باقی دودھ میں انڈے اور چینی ڈال کر خوب پھینٹئے اور تھوڑی دیر بعد کارن فلوروالا دودھ بھی شامل کر دیجئے۔ سب چیزوں کو اتنا پھینٹئے کہ یک جان ہو کر ملائم ہو جائیں۔ اب اس آمیزے کو پڈنگ کی ڈش یا سانچے میں ڈال کر تھوڑی دیر تک ہلکی آگ پر پکائیے اور پھر اتار لیجئے۔اب ایک کھلے منہ والی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے۔ اس میں پڈنگ کی ڈش یا سانچہ اس طرح رکھیے کہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر کی ڈش یا سانچہ اس طرح رکھیے کہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اورہلکی آگ پر پکنے دیجئے دیگچی کے ڈھکنے پر بھی کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔دس منٹ بعد کھول کر دیکھئے۔ اگر پڈنگ جم گئی ہو، تو اتار لیجئے۔ اگر نہ جمی ہو تو ڈھکنا دو بارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر شوق فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding