Kar Numbri Aur Saib Ka Rang Cake Tips in Urdu - Kar Numbri Aur Saib Ka Rang Cake Totkay

کرین بیری اور سیب کا کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kar Numbri Aur Saib Ka Rang Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
خمیر مکس آٹا 2کپ
دارچینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
شکر آدھا کپ
سبز کچا سیب 1عدد چھیل کر سلائس کاٹ لیں
کرنمبری تقریباََ پونا کپ فریز یا تازہ
سن فلارو آئل 4کھانے کے چمچ
سیب کا جوس تقریباََ پوناکپ
کرنمبری جیلی اور سیب کے سلائس سجانے کیلئے
ترکیب:
1۔اوون کوF ْ350 پر گرم کریں رنگ پڈنگ ٹن میں تیل لگائیں ۔
2۔دارچینی شکر اور آٹے کو مکس کر لیں۔
3۔کرنمبری اور سیب کے سلائس خشک اجزاء میں شامل کر لیں۔ پھر اس میں تیل اورسیب کا رس ملاکر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
4۔سارے آمیزے کو چمچ کی مدد سے ٹن میں ڈالیں اور ہموار کر دیں پھر 35۔40منٹ تک بیک کریں جب کیک چھونے سے سخت محسوس ہو تو نکال لیں اور ٹھنڈ کر لیں ۔
5۔کیک کو پلیٹ میں نکا لیں اس پر سیب کے سلائس اور کر نمبری جیلی ڈال کر سجائیں ۔
غذائیت:
توانائی 1616کیلوریز
چکنائی 47.34گرام
جاذب چکنائی 6.14گرام
کولیسٹرول 0
فائبر 12.46گرام

More From Baked Dishs - مزید