Cream Cabbage Tips in Urdu - Cream Cabbage Totkay - Tip No. 1930

Urdu Totkay Cream Cabbage کریم کیب ایج (Tip No. 1930) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cream Cabbage Recipe In Urdu

کریم کیب ایج کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1930

اشیاء:
چینی گوبھی کا بیج کا حصہ 250گرام
سرکہ پانچ ملی لیٹر
چکن سٹاک 200ملی لیٹر
نمک حسب ذائقہ
دودھ 100ملی لیٹر
ویجی ٹیبل آئل 50ملی لیٹر
کترے ہوئے پیاز حسب پسند
ایم ایس جی (گوئرمٹ پاؤڈر) حسب ذائقہ
پانی میں تحلیل کیا ہوا کارن سٹارج 250ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
بند گوبھی کو دھوئیں اور درمیانی حصے کو 13سینٹی میٹر کی کترنوں میں کاٹ لیں۔ 13سینٹی میٹر لمبی میٹر چوڑی ۔
پکانے کی ترکیب:
بند گوبھی کو پان میں ڈال دیں۔ تنے تہہ میں اور پتے اوپر۔ اسے ڈھانپنے کے لیے خاصا پانی ڈالیں یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائیں۔ انہیں پانی سے نکال لیں۔
تیز آگ پر پین میں آئل گرم کر یں ، اور پھر پین کو سیزن کرنے کے لیے سرکہ ڈال دیں۔ چکن اسٹاک اور نمک بھی۔ جوش دلائیں اب اس میں گوبھی ڈال دیں ۔ آگ کم کر کے دھیمی آنچ پرپکائیں۔ گوبھی کو مسالے جذب کرنے کے لیے وقت دیں۔ تب دودھ دیں۔ اس کے ساتھ ہی ایم ایس جی اور آخر میں کارن سٹارج سیلیوشن ڈال کر سٹر کریں۔ اور آگ پر سے اتار نے سے پہلے گرم تیل اسپر چھڑک دیں۔ ڈیپ ڈش میں منتقل کر کے پیش کر یں۔

More From Chinese Food