Creamy Mint Chaap Tips in Urdu - Creamy Mint Chaap Totkay - Tip No. 3370

Urdu Totkay Creamy Mint Chaap کریمی منٹ چانپ (Tip No. 3370) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Mint Chaap Recipe In Urdu

کریمی منٹ چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3370

اشیاء:
بکرے کی چانپیں 8عدد
لہسن، ادرک پیسٹ تین چائے کے چمچے
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک کپ
پودینہ پیسٹ کپ
کریم دو کھانے کے چمچے
تیل حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ترکیب؛
پیاز پیس لیں اور اس میں لہسن، ادرک پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، دہی اور پو دینہ پیسٹ مکس کر لیں اور چانپیں اس میں ڈال کر 30-40منٹ تک میرینیٹ کر یں۔ ایک پتیلی میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کر یں اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپیں ڈال کر درمیانی آنچ پر 10منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔ اب چانپوں کو بمعہ گریوی کے سرونگ ڈش میں نکال کر کریم اور ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سے گارنش کر یں۔ منفرد اور لذیذکریمی منٹ چانپ تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht